السلامُ علیکم فرینڈز! میرا نام عیشا ہے اور میرا تعلق گوجرانوالہ شہر سے ہے اور میں ایم اے معاشیات کی طالبعلم ہوں۔ مجھے بہت پہلے سے اردو ادب سے لگائو ہے اور میں چند ایک میگزینز میں بچوں کےلئے اردو کہانیاں لکھتی رہی ہوں۔ لیکن مجھے بلاگ کا کوئی خاص تجربہ نہیں ہے۔ لیکن میں اردو بلاگرز کے بلاگز روزانہ پڑھتی ہوں۔ اور مجھے بےحد شوق تھا کہ میں بھی اردو میں بلاگنگ کروں۔ تو آج میرے ایک بھائی کی مدد سے آخر کار میں اپنا بلاگ حاصل کرنے میں کامیاب ہو ہی گئی ہوں۔ میرے اس بھائی کا نام محمدعدنان شاہد ہے جو کہ خاموش تماشائی کے نام سے اردو بلاگنگ کررہے ہیں۔ میں عدنان بھائی کی بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے بلاگ بنا کردیا۔ اور ایک اور بات وہ یہ کہ مجھے اردو ٹائپنگ بھی عدنان بھائی نے ہی سیکھائی جس وجہ سے میں آج اردو میں لکھ رہی ہوں۔ ورنہ میں اردو میں ٹائپنگ کو ایک خواب ہی سمجھتی تھی۔

میں نے اپنے بارے میں سب کچھ بتادیا ہے اور اگر آپ مزید کچھ جاننا چاہیں تو پوچھ سکتےہیں۔ 
شکریہ

0 تبصرے:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔